۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
News ID: 359125
25 نومبر 2019 - 17:37
داخل اسرائیل

حوزہ/ سفّاک و ظالم اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی ناجائز کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں فلسطینوں پر کیے جانے والے اپنے روزانہ کے مظالم  اور اس خطّے میں ناامنی پھیلانے جیسی چیزوں سے آنکھ بند کرتے ہوئے کہا: ’’میں دنیا بھر کے ممالک سے ہمارے علاقوں میں اور دنیا بھر میں امن کے قیام کی ہماری کوششوں کے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور ایران پرزیاد دباؤ ڈالیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجامن نیتن یاہونےکہا کہ امن کے قیام کے لئے عالمی برادری کو ایران پر دباؤ اورایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہئے۔ بینجامن نیتن یاہو نے اتوارکے روز تمام ممالک سے اپیل کی ہےکہ امن قائم کرنےکے لئے ایران پر دباؤ ڈالیں اور اسرائیل کی کوششوں کی حمایت کریں۔

یہ بیان ایسی صورت میں دیا جارہا ہے کہ جب خود اسرائیل، فلسطین میں دہشت گردی کا مرتکب ہے اور روزانہ مظلوم فلسطینوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، ایسا بیان دینے پر صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ ’’شرم تم کو مگر نہیں آتی‘‘۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا ، ’’میں دنیا بھر کے ممالک سے ہمارے علاقوں میں اور دنیا بھر میں امن کے قیام کی ہماری کوششوں کے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور ایران پر زیاد دباؤ ڈالیں اور ایران کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئےاسرائیل کی کوششوں کی حمایت کریں‘‘۔

اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے اوپر بدعنوانی اورفراڈ کےالزامات کا تذکرہ نہیں کیا اور لوگوں کے ذہنوں کو بھٹکاتے ہوئے اور اپنا دامن بچاتے ہوئے یہ  متنازعہ بیان دے دیا تاکہ لوگوں کی نظر کسی اور طرف رہے اور ہمارا دامن بچا رہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی حکومت کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قراردیا اورحال ہی میں مظاہروں کے دوران ایرانی عہدیداروں کے شہریوں پر ظلم کی مذمت کی۔

سب سے بڑے دہشت گرد اور دہشت گردی کو تقویت پہنچانے والے ملک اور اس کے وزیر اعظم نے ایران جیسے پر امن اسلامی ملک پر بلا جواز اتنا بڑا الزام لگایا ہے؛ حال ہی میں ہوئے مظاہروں کے دوران شہریوں پر کسی طرح کا کوئی ظلم نہیں ہوا، یہ عادت اسرائیل اور اس کے ہمنواؤں کی ہے؛ہاں ایرانی حکومت نے اسرائیل اور اسکے ہمنواؤں اور ہواخواہوں  کے ایجنٹوں اور ان کے آلۂ کار کو انتشار و اختلاف پھیلانے اور مزید دہشت گردی پھیلانے کا موقع فراہم نہیں کیا شائد اسی وجہ سے اسرائیلی وزیر اعظم خفا نظر آئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .