۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
برطانوی سفیر

حوزہ/ برطانوی سفیر تہران میں مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں تعینات برطانیہ کے سفیر "راب مک ایر" (Rob Macaire) کل رات تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے سامنے مشکوک سرگرمیوں اور لوگوں کو ورغلانے کی وجہ سے حراست میں لئے گئے تاہم تھوڑی دیر بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ برطانوی سفیر تہران میں احتجاج کرنے والوں سے گفتگو کر رہے تھے اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈومینیک راب" نے اپنے سفیر کی مشکوک سرگرمیوں میں شریک ہونے کی پاداش میں گرفتاری پر رد عمل دکھاتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .