۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تبلیغی جماعت

حوزہ/جب ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کو خون کی ضرورت پڑی تو سب سے پہلے یہی قوم نکل کر اس خدمت کو انجام دیتی ہے اور بڑی تعداد گھروں سے نکل کر اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کورونا کی وبا کو لے کر مسلمانوں اور تبلیغی جماعت والوں کو بہت بدنام کیا گیا کہ ہندوستان میں کورونا پھیلانے والے یہی لوگ ہیں کئی دنوں سنگھی میڈیا نے اس خبر کو چلایا اور اس جماعت پر بے بنیاد الزامات ڈالے مگر ان کے ہتھکنڈے ناکام ہو گئے۔

مسلمان تو آخرکار مسلمان ہی ہوتا ہے وہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کو کبھی نہیں بھولتا، جب ہندوستان میں کورونا کے مریضوں کو خون کی ضرورت پڑی تو سب سے پہلے یہی قوم نکل کر اس خدمت کو انجام دیتی ہے اور بڑی تعداد گھروں سے نکل کر اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔

یہ انسانیت دوستی نفرت پھیلانے والے سنگھیوں اور ہندوستان کے دشمنوں کے منہ ہر طمانچہ ہے، اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دہلی سرکار نے ایک ویڈیو جاری کرکے خود مسلمانوں اور تبلیغی جماعت والوں سے جو کورنٹائن میں رہ کر آئے ہیں ان سے پلازما کی اپیل کی اور سبھی کے سبھی اس کام کےلیے تیار ہوۓ، صرف دہلی میں ہی نہیں ملک کے کئی مقامات پر اس طرح کی قربانی دی جا رہی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .