۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حیدر علی

حوزہ/پہلے قم میں آؤ لوگوں ان کی زیارت کو/مشہد کی پھر دیں گی اجازت قم کی معصومہ؛نتیجۂ فکر: حیدر علی جعفری زید عزہ

حوزہ نیوز ایجنسیl
لب پر ہے بس اپ کی مدحت قم کی معصومہ
ہوگئ مجھ پر رب کی عنایت قم کی معصومہ

آ یا ہے در پر جو بھی سوالی پل بھر میں ہی بس
بر آئی ہے اُسکی حاجت قم کی معصومہ

ساری دنیا آپ کے در پر آنے کو ترسے
آپ کا در دروازہ جنّت قم کی معصومہ

پہلے قم میں آؤ لوگوں ان کی زیارت کو
مشہد کی پھر دیں گی اجازت قم کی معصومہ

آپ کی جو کرتا ہے زیارت،آپ کے بھائی نے
دی اس کو جنت کی بشارت قم کی معصومہ

پابندی ایران پہ ہے یہ پھر بھی نہیں جھکتا
 عزم رضا دیتے ہیں، ہمت قم کی معصومہ

فخر اماموں نے بھی کیا ہے آپ پہ شہزادی
آپ میں ہے زہرا کی شبہات قم کی معصومہ

ان کے در پر آکر جو بھی علم کرے حاصل
اسکو عطا کرتی ہے عزت قم کی معصومہ

اس در پہ دنیا کو ملا ہے علم تو کہنے دو
دنیا پر کرتی ہے حکومت قم کی معصومہ 

مشکل جب بھی آئی ہزاروں بار یہ دیکھا ہے
حیدرؔ پر کرتی ہیں عنایت قم کی معصومہ

نتیجۂ فکر: حیدر علی جعفری زید عزہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .