۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ وحید کاظمی

حوزہ/ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مولا امام حسین علیہ السلام کا یہ فرمان کافی ہے کہ ‘‘وطن سے محبت مومن کے ایمان کی نشانی ہے‘‘۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جو آج یوم آذادی منا رہیے ہیں اس آزادی کی  ہمارے اوپر کچھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ جس طرح قائداعظم اور ان کے رفقا نے محنت کر کے اس عظیم مملکت کو بنایا اب اس کو سنبھالنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں اس ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہوگا، دو قومی نظریہ، جو اسلامی نظریہ تھا اور اس ملک کا نام ہی اسلامی جمہوریہ رکھا گیا ہے، اس کے تحت ہم سب نے مل کر کوشش کرنی ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے مولا امام حسین علیہ السلام کا یہ فرمان کافی ہے کہ ‘‘وطن سے محبت مومن کے ایمان کی نشانی ہے‘‘۔

ان شاء اللہ اس وطن کے باوفا بیٹے اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .