۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آقا سید حیدر الموسوی

حوزہ/ خطیب جامع مسجد شیعہ کشمیریاں لاہور حجت الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، درسگاہ علوم اسلام کے مدیر و خطیب جامع مسجد شیعہ کشمیریاں لاہور حجت الاسلام والمسلمین الحاج علامہ سید حیدر الموسوی علالت کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

مرحوم قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔

علامہ سید حیدر موسوی ممتاز عالم دین علامہ سید علی موسوی کے فرزند اور علامہ مبارک موسوی بھی بھائی تھے۔

مرحوم علامہ سید حیدر موسوی ایک عرصہ سے لاہور میں مقیم تھے اور اندرون موچی دروازہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں میں بطور خطیب خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

مرحوم کی تدفین سکردو میں کی جائے گی۔ مرحوم حیدر موسوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس نظارت کے بھی رکن تھے۔

مرحوم دینی تعلیمات کے فروغ میں کافی فعالیت کی اور لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ پیش قدم رہے ۔ اور مدافع مرجعیت میں سر فہرست ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .