۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی ٹولے کے مابین نان نہاد معاہدے اورتعلقات کے عمل کی مزمت کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ    جس نے  اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے انہیں تاریخ کسی صورت معاف نہیں کرےگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ عرب امارات اور غاصب صیہونی ٹولے کے مابین نان نہاد معاہدے اورتعلقات کے عمل کی مزمت کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر عارف حسین الجانی نے کہا ہے کہ    جس نے  اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کئے انہیں تاریخ کسی صورت معاف نہیں کرےگی ان کا نام فلسطینوں اور عالم اسلام کے غداروں اور خائنوں کی فہرست میں درج ہوگا اورانہیں تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ اماراتی خائنوں کے اسرائیل سے تعلقات مسلمانوں سے خیانت اور فلسطین کاز سے غداری کے مترادف ہے جس پہ امت مسلمہ دل گرفتہ ہے ۔

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ عرب اسرائیل تعلقات نے یہ واضح کردیا ہے کہ اماراتی حکمران  فلسطینی کاز سے لاتعلق ہوچکے ہیں  اور وہ منحوس سنچری ڈیل کے منصوبہ کو تقویت دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی عرب حکمرانوں کی خیانت پہ اپنا واضح پالیسی کا اعلان کرے 
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فلسطینی عوام کا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا کی با ضمیر حکومتیں اور عالمی ادارے انصاف کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ حل کی کوشش کریں کہ جس کا مقصد فلسطین فلسطینیوں کے لئے ہو۔غاصب دشمن کو حق نہ دیا جائے کہ وہ فلسطین پر مزید غاصب و قابض رہے۔مسلم دنیا کو اسرائیل کی کاسہ لیسی سے بھی اجتناب ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .