حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کے خلاف گورنر ہاؤس کراچی پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مظاہرین کو رکاوٹیں لگا کر گورنر ہاؤس جانے سے روکا گیا تاہم عزم حسینی سے سرشار لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ رکاوٹوں کو عبور کرکے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں جہاں احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے باہر علامتی دھرنا دے دیا ہے، مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
واضح رہے کہ کل صبح پاراچنار سے معروف سماجی رہنما علامہ مزمل سمیت 4 شیعہ جوانوں کو سادہ لباس والوں نے بندوق کی نوک پر غیر قانونی طور پر اغوا کرلیا ہے۔