حوزہ نیوز ایجنسی | حجۃ الاسلام والمسلمین پناہیان نے کتاب منبرو محراب میں تحریر کیا ہے کہ مومن کبھی بیمار پڑ جاتا ہے یا اس کا ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے یا بہت ساری مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ لیکن جب بھی محسوس کریں کہ مشکلات نے حد سے کچھ زیادہ ہی گھیر لیا ہے تو سمجھ لیں کہ آپ نے نماز کے سلسلہ میں کوتاہی کی ہے۔ آپ اپنی نماز کو درست کریں اور مطمئن رہیں کہ آپ کی مشکلات بھی برطرف ہو جائیں گی۔
مومن کبھی گناہ کی ہوس کرنے لگ جاتا ہے اور کبھی شیطان رجیم کے مکر و فریب میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ لیکن جب دیکھیں کہ خطائیں حد سے بڑھ رہی ہیں اور خدا سے آپ کا رابطہ نہیں ہے تو پہلا کام جو آپ کریں وہ یہ ہے کہ آپ اپنی نماز کو درست کریں۔
بعض افراد کہتے ہیں، خدایا! مگر میں نے ایسا کیا کیا ہے کہ اس قدر بد بختی میں گرفتار ہوں۔ ان جیسے افراد کو درست بات کرنی چاہیے، انہیں کہنا چاہئے کہ اے خدا! آیا میں غلط(بد) نماز پڑھتا ہوں کہ اس قدر مشکلات میں گرفتار ہوا ہوں۔
منبع: تلخیص کتاب منبر و محراب، از صفحه ۴۹ تا ۹۶