۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنےخطاب میں فرمایا کہ لازمی ہے کہ ہم معارف دین الہی سے واقف ہوں ساتھ ساتھ ہم معاشرے کو اس سے باخبر بھی کرتے رہیں تاکہ ہمارا پورا معاشرہ معارف دین الہی سے واقفیت رکھتا ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے حسینیہ فاطمیہ نجف اشرف میں منعقدہ کانفرنس برای مبلغات میں شرکت فرمائی اور منبر حسینی سے دین و مذہب کی خدمت کرنے والی خواتین سے خطاب کیا۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنےخطاب میں فرمایا کہ لازمی ہے کہ ہم معارف دین الہی سے واقف ہوں ساتھ ساتھ ہم معاشرے کو اس سے باخبر بھی کرتے رہیں تاکہ ہمارا پورا معاشرہ معارف دین الہی سے واقفیت رکھتا ہو ساتھ ساتھ معاشرے کو ہمیں امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کی ترغیب بھی دلاتے رہنا چاہئے تاکہ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر بھی مستحکم رہے علاوہ ازیں غلط چیزوں سے دور رہتے ہوئے ثقافتی حملوں کی روک تھام کریں اور اس کا مقابلہ بھی کریں۔ 

انہوں نےاپنےخطاب میں مزید فرمایا کہ شرعی موازین سے پَرے غیر منظم سوشل میڈیا کے استعمال کے خطرات سے ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے انہوں نے مبلغات اور مجالس عزا سے خطاب کرنے والی مومنات کی معاشرے میں کردار پر بھی توجہ مبذول کراتے ہوئے فرمایا کہ خواتین دین کی پابندی کے ساتھ اپنی تربیت کے ذریعہ اپنی اولاد اور اپنےخاندان کو ایک مثالی اور دوسروں تک دین پہنچانے کا واسطہ بناتی ہیں، خواتین کا معاشرے کی صحیح تکوین میں بڑا کردار ہے۔
  

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • اسرار حسین میر IN 18:33 - 2021/01/18
    0 0
    بڈگام
  • اسرار حسین میر IN 18:39 - 2021/01/18
    0 0
    معرفت خدا کے فطری ہونے کا کیا مطلب ہے