بدھ 10 فروری 2021 - 14:03
22بہمن اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین کی بیداری کا دن ہے، حجت الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خمینی کبیر کا یہ عظیم الشان انقلاب موجودہ صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین اور محروموں کی بیداری کا دن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے صدر جامعہ روحانیت بلتستان محمد حسین حیدری نے کہا کہ آج ہم دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت کا مشاہدہ کر رہے ہیں بلا شبہ ان تمام کامیابیوں اور کامرانیوں میں نوجوان نسل کا کردار بنیادی و اساسی ہے۔

صدر جامعہ روحانیت گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ خمینی کبیر کا یہ عظیم الشان انقلاب موجودہ صدی کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اسلامی عدل و انصاف کی بالادستی اور مستضعفین اور محروموں کی بیداری کا دن ہے۔

آخر میں کہا کہ ہمیں اس دن کی مناسبت سے اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے اور اس عظیم نعمت الہیہ کی سربلندی اور حفاظت کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha