۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کتاب "معراج عشق" کی رسم اجرا و رونمائی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد معراج خان رنوی کی کتاب" معراج عشق"( مجموعۂ مناقب) شہر مدراس کے معروف علماء شعراء ادباء نقاد مصنفین مولفین مومنین کرام کی موجودگی میں رسم اجرا وکتاب ھذا رونمائی عمل میں آئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چنئی/ ولادت با سعادت حضرت امام مہدی آخرالزمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف بمقام مسجد حجت القائم علیہ الصلوٰۃ والسلام ٹرپلی کین چنئ میں جشن حضرت امام امام زمان علیہ الصلوٰۃ والسلام کے انعقاد کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد معراج خان رنوی کی کتاب" معراج عشق"( مجموعۂ مناقب) شہر مدراس کے معروف علماء شعراء ادباء نقاد مصنفین مولفین مومنین کرام کی موجودگی میں رسم اجرا وکتاب ھذا رونمائی عمل میں آئی۔

مولانا محمد معراج خان رنوی نے بتایا کہ یہ کتاب حمد الہی و نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ومنقبت ھائ آئمۂ معصومین علیہم السلام نیز جناب محسن اسلام حضرت ابوطالب وملیکتہ العرب جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا و جناب فضہ وجناب ام البنین صلواۃ اللہ علیہا نیز کربلائیات میں جناب حضرت زینب سلام اللہ علیہا وجناب ام کلثوم بنت علی علیہ الصلوٰۃ والسلام و جناب ابوالفضل العباس علیہ السلام وجناب علی اکبر وجناب قاسم وجناب سکینہ وجناب علی اصغر علیہ السلام کی منقبتیں درج ہیں آخر میں ایک کلام کربلائے معلیٰ کی فضیلت اور اصحابِ امام حسین علیہ الصلوٰۃ والسلام کے لئے تحریر ہے، یعنی یہ کتاب مختصر ہوتے ہوئے بھی مفصل اور جامع ہے۔

آخر میں مولانا موصوف نے اپنے عمق قلب سے تشریف لانے والے جملہ احباب وبزرگان ومخلص حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اس ادنی کاوش کی قبولیت کے لئے بارگاہ ملکوتئ حضرت امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف میں دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سيد على حيدر IR 20:46 - 2021/03/29
    0 0
    Bhut umda jazakallah mashallah salamat rahen