۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل میں یوم قدس کی عظیم الشان تقریبات کا انعقاد

حوزہ/ کرگل کے چانی گنڈ میں امام بارہ امام رضا علیہ السلام تک روزہ داروں نے ایک عظیم الشان ریلی برآمد ہوئی اس ریلی میں عمررسیدہ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے ساتھ ساتھ مرکزی زیر انتظام والے کرگل لداخ میں بھی یوم القدس کے عظیم الشان اجتماعات منعقد ہوئے ۔

اس سلسلے میں میڈیکل پروٹوکولز کے ساتھ ریلیاں ،محفلیں سیمینارز اور ویبنارز کا اہتمام ہوا ۔ کرگل کے چانی گنڈ میں امام بارہ امام رضا علیہ السلام تک روزہ داروں نے ایک عظیم الشان ریلی برآمد ہوئی اس ریلی میں عمررسیدہ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کی ایک تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے مظلومین جہاں کے حق میں اور قبلہ اول کی بازیابی کا پرزور مطالبہ کیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے جن پر القدس لنا اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے درج تھیں۔

اس ریلی میں کورونا گائیڈ لائنز کی بھر پور رعایت کی گئی اور علمائے کرام نے صیہونیت اور سامراجیت کے پروپیگنڈوں اور قبلہ اول کی تاریخی اہمیت  کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .