۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روبوٹ

حوزہ/حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مسجد حرام اور مسجد نبوی میں زائرین کو اب روبوٹ آب زم زم فراہم کر رہا ہے۔ گزشتہ ماہ اس اسمارٹ روبوٹ کو لانچ کیا گیا تھا تاکہ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے اور وائرس سے محفوظ رہنے مدد فراہم ہو۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اس روبوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔

شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔

حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .