۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
عبد الله الظاهر جوان شیعه عربستانی

حوزہ/ادارۂ برائے حقوق بشر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب نے عبداللہ الظاہر کو جسے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی،رہا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب حقوق بشر کی تنظیموں کے دباؤ پر سیاسی کارکن کو رہا کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

عبداللہ الظاہر 15 سال کی عمر میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ہونے والے مظاہروں میں شریک تھا،تاہم ان کو 2012ء میں گرفتار کر کے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سعودی حکام نے اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ پر دو دیگر شیعہ سیاسی کارکنوں علی النمر اور داؤد المرھون کی پھانسی کی سزائیں کم کر کے 10 سال قید کر دیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .