۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ ماں باپ کو شروع سے ہی بچوں کو کتابوں کے ساتھ رکھنا چاہیے، انھیں کتابوں سے انسیت دلانی چاہیے۔ چھوٹے ‏بچوں تک کو کتابوں سے مانوس ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای 16 مئي، 1995 کے موقع پر اپنے ایک بیان میں مطالعہ کی اہمیت اور کتاب دوستی پر توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ خود میرے گھر میں تمام افراد، سب کے سب ہر رات مطالعے کی حالت میں سو جاتے ہیں۔ ‏میں بھی ایسا ہی ہوں۔ یہ نہیں کہ مطالعے کے درمیان میں ہی نیند آ جائے، اس وقت تک مطالعہ کرتا رہتا ہوں، کہ مجھے نیند ‏آنے لگے، پھر کتاب رکھ دیتا ہوں اور سو جاتا ہوں۔ ہمارے گھر کے سبھی لوگ، جب سونا چاہتے ہیں تو ضرور کوئي کتاب ‏ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔

ماں باپ کو شروع سے ہی بچوں کو کتابوں کے ساتھ رکھنا چاہیے، انھیں کتابوں سے انسیت دلانی چاہیے۔ چھوٹے ‏بچوں تک کو کتابوں سے مانوس ہونا چاہیے۔

کتاب کی خریداری، گھر کے اصل اخراجات میں شمار ہونی چاہیے۔ لوگوں کو بعض آرائشی اور لگژری چیزوں ‏جیسے فانوسوں، مختلف طرح کی میزوں، طرح طرح کے صوفوں اور پردوں وغیرہ کی خریداری سے زیادہ کتاب کو اہمیت ‏دینی چاہیے۔

پہلے روٹی، غذائي اشیاء اور زندگي کی ضروری چیزوں کی طرح کتاب خریدیں؛ اور جب ان چیزوں کی تکمیل ہو ‏جائے تب اضافی چیزوں کے بارے میں سوچیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .