۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انا لله و انا الیه راجعون

حوزہ/ آہ نیک مجسمہ اخلاق، نیک سیرت، شریف النفس، سادہ طرز زندگی گزارنے والے عالم مولانا سید کلب محمد پھندیڑوی صدر الافاضل نہ رہے۔              

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آہ نیک مجسمہ اخلاق، نیک سیرت، شریف النفس، سادہ طرز زندگی گزارنے والے عالم مولانا سید کلب محمد پھندیڑوی صدر الافاضل نہ رہے۔

انّاللہ و انّا الیہ راجعون

کل نفس ذائقة الموت۔ ہرذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے مگر جب کسی کے جلدی چلے جانے یا کسی اہم شخصیت کے انتقال کی خبر سننے کو ملتی ہے تو دل کو قابو میں ہونے کے لیے کافی وقت لگ جاتا ہے اور اگر کوئی نیک سیرت، خوش اخلاق، عالم باعمل کہ جس کی زبان، ہاتھ اور عمل سے کسی کو کبھی کوئی اذیت نہ ہوئی ہو۔ ان ہی صفات کے حامل مولانا سید کلب محمد زیدی صاحب مرحوم تھے جو ہردلعزیز اور پوری بستی کے مومنین کے دلوں میں اپنے اخلاق اور نیک سیرت سے جگہ بنائے ہوئے تھے۔ آپ سے عوام اور خواص دونوں ہی طبقے کے لوگ محبت فرماتے تھے۔

موصوف پھندیڑی سادات کے مذہبی خانوادہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم اپنے وطن مالوف میں حاصل کرنے کے بعد لکھنؤ کی معروف درسگاہ مدرسہ سلطان المدارس میں دینی علوم کی تحصیل کے لیے داخل ہوئے اور وہاں رہ کر جید اساتذہ کرام(مولانا سید بیدار حسین مرحوم، مولانا محمد جعفر رضوی طاب ثراہ، مولانا سید محمد اصغر زیدی پھندیڑوی، مولانا سید محمد صادق رضوی مرحوم وغیرہ) سے کسب فیض کیا۔

مرحوم نے مدرسہ سلطان المدارس کی آخری سند صدر الافاضل سنہ ١٩٩٩ عیسوی میں حاصل کی اور پھر اپنے وطن واپس آگئے اور اپنے عمل اور اخلاقی سیرت سے خدمت دین اور مومنین میں مصروف ہوگئے مولانا ہمیشہ اپنا اور اپنے خانوادہ کا نان و نفقہ انبیاء اور اولیاء کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زراعت سے فراہم کرتے اور کبھی کسی سے کسی طرح کا کوئی ہدیہ قبول نہ فرماتے۔

مرحوم کی تدفین ان کے وطن ہی میں ہوگی مومنین سے سورہ فاتحہ اور نماز وحشت قبر کی گزارش ہے۔ اللہ کی بارگاہ میں دعاہے کہ پالنے اس نیک سیرت عالم کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما اور ان کے پسماندگان عزیز و اقارب و دوست و احباب اور جملہ مومنین کو صبر جمیل واجر جزیل عطا فرما آمین۔ والحمدللہ رب العالمین۔

شریک غم؛ سید رضی زیدی پھندیڑوی دہلی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • حسن IN 19:34 - 2022/01/17
    0 0
    اللہ مغفرت فرمائے آمین
  • احمد علی IN 08:04 - 2022/01/18
    0 0
    اناللہ و انا الیہ راجعون اللہ مرحوم کی مگفرت فرمائے ۔ مرحوم نہایت ہی نیک انسان تھے
  • خورشید IN 17:00 - 2022/01/18
    0 0
    موت برحق ہے مرحوم خوش اخلاق اور نیک سیرت انسان تھے اللہ ان پر رحمت نازل کرے
  • Naqi aazmi IN 19:01 - 2022/01/23
    0 0
    Allah un ki magferat farmay bohut ache insan the