۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید عباس باقری

ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے "روز جہانی قدس" کے طور پر منانا دورِ حاضر میں وقت اور حالات کے پیشِ نظر پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کے صدر مولانا سید عباس باقری صاحب نے 29 اپریل جمعۃ الوداع کے دن مسجدِ حسین علیہ السلام شہرِ وجئے واڑہ میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کے دوران مقامی تیلگو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو امام خمینی رہ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے "روز جہانی قدس" کے طور پر منانا دورِ حاضر میں وقت اور حالات کے پیشِ نظر پہلے سے زیادہ ضروری ہے۔

اور ساتھ میں یہ بھی واضح کردیا کہ ہم صرف اور صرف فلسطینی مظلوموں اور مستضعفوں کی حمایت میں ناپاک اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند نہیں کرریے ہیں بلکہ اس مظاہرہ میں دنیا کے ہر ظالم خلاف ہم اپنی آواز بلند کررہے ہیں کیونکہ ظالموں کے خلاف احتجاج کرنا ہمارے مکتبِ علوی و عاشورا کا نصب العین ہے۔

کیونکہ اسی ماہ مبارک رمضان میں ہمارے پہلے امام مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام نے بسترِ شہادت سے ہمیں یہ پیغام دیا کہ ہمیشہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بنے رہو ہم الحمد آج مولا کے اس فرمان پر عمل کرتے ہوئے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ میں مولانا سید علی اختر عابدی صاحب امام جماعت مسجد حسین علیہ السلام نے بھی تقریر کی اور روزہ دار نمازیوں نے بھی اس مظاہرہ میں شرکت کرکے اپنے احتجاج کو درج کروایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .