۵ تیر ۱۴۰۱ |۲۶ ذیقعدهٔ ۱۴۴۳ | Jun 26, 2022
آغا سعحب 

حوزہ/ انٹرنیشنل نیوز نور کے سربراہ نے کہا کہ اسلام جتنا دین رحمت و امنیت ہے، اتنی ہی اسے شدت سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر و انٹرنیشنل نیوز نور کے سربراہ مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی بڈگامی (آغا سعحب) نے کہا کہ اسلام کے رحمت و امنیت کے پیغام سے دشمنان اسلام خائف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اخوت اسلامی کیلئے سرمشق بننے جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا کے نتیجے میں اسلام دشمن خود کو جہالت میں دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو صبر سے کام لینا ہوگا اور کشمیریوں کو اخوت کو عام کرنا ہوگا۔

آغا سید عبدالحسین کا مزید کہنا تھا کہ اسلام جتنا دین رحمت و امنیت ہے، اتنی ہی اسے شدت سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 11 =