حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آزادی بیان کے جھوٹے دعویداروں کی جانب سے آزادی بیان پر قدغن،حوزہ نیوز ایجنسی کے اردو زبان میں آفیشل پیج بند کر دیا گیا ہے۔
فیسبوک کی جانب سے عراق میں جاری ملین مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی حوزہ نیوز ایجنسی کے آفیشل فیسبوک پیچ کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ بتاکر بند کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ایران امریکہ کشیدگی کی وجہ سے کئی علماء کرام کے فیس بک اکاونٹس، آفیشل پیجز، تنظیمی اکاونٹس اور پیجز بند کر دیئے گئے ہیں۔ صارفین نے فیس بک انتظامیہ پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ امریکہ مخالف اور بالخصوص امریکی مظالم و تشدد کے خلاف شائع کی جانے والی پوسٹس پر کارروائی کر رہی ہے تاہم ایران، شہید قاسم سلیمانی، الحشد الشعبی، حزب اللہ، حماس اور دیگر مقاومتی تحریکوں کی حمایت میں لگائے جانے والے مواد پر بھی اکاونٹس اور پیجز کو بند کیا جارہا ہے۔
صارفین کے مطابق فیس بک انتظامیہ امریکی پالیسیز کی مخالفت میں اٹھنے والی آوازوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اظہار رائے پر اس قسم کی پابندی قابل مذمت ہے۔ ہم فیس بک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امتیازی سلوک ترک کرتے ہوئے اور برابری کی بنیاد پر اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرے۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی بار حوزہ نیوز ایجنسی کے انسٹاگرام، ٹویٹر اور فیسبوک پیجز آزادی بیان کے جھوٹے دعویداروں کی جانب سے بند کیاچکا ہے۔
حوزہ نیوز ایجنسی کی میڈیا ٹیم نے نیا آفیشل فیس بک پیج بنا دیا ہے جس کا لنک نیچے دیا گیا ہے۔
fb.com/HawzahNewsAgencyUrdu