۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مشرف

حوزہ/ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اس ملک کے سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

پرویز مشرف دبئی کے ایک امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

11 اگست 1943 کو پیدا ہونے والے پرویز مشرف پاکستان کے 12ویں صدر تھے۔ وہ پاکستانی فوج کے چیف آف اسٹاف اور چوتھے پاکستانی جنرل بھی تھے جنہوں نے بغاوت کے بعد 9 سال تک ملک پر حکومت کی۔

مشرف 12 اکتوبر 1999 کو منتخب وزیر اعظم نواز شریف کو برطرف کر کے اقتدار میں آئے اور اس طرح ملک کے اعلیٰ ترین ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس کے بعد، 20 جون 2001 کو ہونے والے ریفرنڈم کے بعد، انہوں نے خود کو پاکستان کے صدر کے طور پر اعلان کیا۔

پاکستان کی پارلیمنٹ میں ان کے مخالف پارٹیوں کی جانب سے ان کا مواخذہ کرنے اور انہیں صدر کے عہدے سے ہٹانے کی دھمکی کے بعد انہوں نے آخر کار 18 اگست 2008 کو ایک ٹیلی ویژن تقریر میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .