۲۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۸ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 16, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍واقعات اور حادثات کا عبرت آموز ہونا خداوند متعال کے دست قدرت میں ہے۔اصحاب سبت کا انجام اہل تقوٰی کے لیے وعظ و نصیحت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ﴿بقرہ 66﴾

ترجمہ: پس ہم نے اس واقعہ کو اس زمانہ کے لوگوں اور بعد میں آنے والوں کے لئے (سامان) عبرت اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت بنا دیا۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ اصحاب سبت کا عذاب و عقوبت ان کے ہم عصر افراد اور مابعد کے انسانوں کے لیے درس عبرت ہے.
2️⃣ اصحاب سبت کا انجام اہل تقوٰی کے لیے وعظ و نصیحت ہے.
3️⃣ گناہ گار اور فرمان الہٰی سے انحراف کرنے والی امتوں کے لیے دنیاوی عذاب اور برے انجام میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہے.
4️⃣ واقعات اور حادثات کا عبرت آموز ہونا خداوند متعال کے دست قدرت میں ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .