۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
News ID: 389268
28 مارچ 2023 - 18:00
سفره افطاری حرم حضرت امیرالمومنین (علیه السلام) برای زائران و روزه داران

حوزہ؍نماز کو ترک کرنے کیلۓ، كفاره نہیں دینا پڑتا لیکن ماہ رمضان کے روزوں اور دیگر واجب روزوں کے ترک کرنے کیلۓ کفارہ ادا کرنا ضروری ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی |

نماز اور روزه میں فرق

1⃣ نماز کو ترک کرنے کیلۓ، كفاره نہیں دینا پڑتا۔

لیکن
ماہ رمضان کے روزوں اور دیگر واجب روزوں کے ترک کرنے کیلۓ کفارہ ادا کرنا ضروری ہے۔

2⃣ اگر كسى کے ذمہ قضا نمازیں ہیں۔ تو مستحبی نمازیں ادا کر سکتا ہے۔
لیکن
اگر کسی کے ذمہ قضا روزے ہیں تو وہ شخص مستحبى روزہ نہیں رکھ سکتا۔

3⃣ غسل مس ميت اس وقت واجب ہوتا ہے جب نماز کا وقت ہو جاۓ۔
لیکن
روزه رکھنے کیلۓ ضروری نہیں ہے۔

4⃣ نماز کیلۓ طھارت شرط ہے لیکن روزه كیلئے طهارت شرط نہیں ہے۔
5⃣ اگر كوئى بعد از ظهر سفر كرے، تو اسکی نماز قصر ہوگی،
لیکن اس شخص کا روزه‏ صحیح ہوگا۔

6⃣ اگر كوئى شخص (مسجدالنبى، مسجدالحرام، مسجد كوفه و حائر حسينى) کیلۓ سفر كرے، تو نماز پڑھنے میں اختیار رکھتا ہے کہ پوری پڑھے یا قصر پڑھے۔
لیکن
روزه رکھنے میں اختیار نہیں رکھتا۔

7️⃣ وہ نمازیں جو خواتین کو ایام حیض یا نفاس میں چھوٹ جاتیں ہیں وہ سب معاف ہیں

لیکن
روزے اگر چھوٹ جائیں تو ان کی قضاء واجب ہے۔
منابع:
توضیح المسائل مراجع ج ۱ ص ۸۸۵ م 1563

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .