۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
مدرسہ الامام المنتظر قم میں سالانہ علمی سیمینار کا انعقاد

حوزہ/ مدرسہ الامام المنتظر (عج) نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرامین سے الہام لیتے ہوئے ہر تعلیمی سال کو عالم تشیع کی دو اہم شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا عزم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ میں دینی درسگاہ مدرسہ الامام المنتظر (عج) نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرامین سے الہام لیتے ہوئے ہر تعلیمی سال کو عالم تشیع کی دو اہم شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا عزم کیا ہے۔

لہٰذا گذشتہ تعلیمی سال 1401-1402 کو ابو عبداللہ شمس الدین محمد بن مکی المعروف شہید اول اور پاکستان کے عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ غلام مہدی نجفی مرحوم کے نام سے منسوب کیا تاکہ طلاب و فضلاء عظام ان ہستیوں کے حالات زندگی، خدمات اور افکار سے آشنائی حاصل کریں اور انہیں اسوہ اور نمونہ عمل قرار دیں۔

اسی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینارِ علمی منعقد کیا گیا ہے جس میں منتخب مقالہ نگاروں نے اپنے علمی و تحقیقی مقالہ جات پیش کئے اور اس پروگرام کے خصوصی مہمان جانشین محترم ریاست جامعہ المصطفی العالمیہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مجید خالق پور نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

پروگرام کے آخر میں مدرسہ امام المنتظر عج کے پرنسپل حجۃ الاسلام علامہ سید محمد حسن نقوی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور فعال افراد و محققین اور مقالہ نگاروں کو شیلڈ اور نفیس انعامات سے نوازا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .