۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دانت

حوزہ|اگر خون اتنا کم ہو کے منہ کے پانی میں مخلوط ہو جائے تو پاک ہے اور اس کے پینے میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

مسئلہ: اگر دانتوں سے خون آئے اور منہ کے پانی میں مخلوط ہوجائے تو آیا ایسے پانی کا پینے کا کیا حکم ہے؟ یا ضروری ہے کہ منہ کو پانی سے دھونا چاہیے؟

تمام مراجع عظام(آقایان مكارم و نورى) کے علاوہ:

اگر خون اتنا کم ہو کے منہ کے پانی میں مخلوط ہو جائے تو پاک ہے اور اس کے پینے میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے۔

توضيح ‏المسائل مراجع، م100؛ بهجت، وسيلةالنجاة، ج1، م527؛ وحيد، توضيح ‏المسائل، م101؛ دفتر: خامنه‌‏اى۔

آيت‌اللَّه نورى:اگر خون اتنا کم ہو کے منہ کے پانی میں مخلوط ہو جائے تو پاک ہے لیکن اس کے پینے میں اشکال ہے۔

نورى، توضيح ‏المسائل، م100۔

آيت‌اللَّه مكارم: اگر خون اتنا کم ہو کے منہ کے پانی میں مخلوط ہو جائے تو پاک ہے ؛ لیکن اسکے پینے میں اشکال ہے، لیکن عمداً اور جان بوجھ کر اس کام کو انجام نہ دے۔

مكارم، توضيح ‏المسائل، م 106۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .