۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
وضو

حوزہ|وہ پانی جس سے وضو کیا جارہا ہے اس کی اجازت ہو یا پانی اپنی ملکیت ہو، اگر وہ کسی دوسرے فرد کی ملکیت ہے تو اس آدمی کا راضی ہونا ضروری ہے۔۔۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

مسئلہ: ہمیں وضو کرتے وقت کن چیزوں کی رعایت کرنی چاہئیے؟

وضو کا پانی پاک ہو.

وضو کا پانی مطلق ہو؛ مضاف پانی نہیں ہو۔کوئی چیز پانی میں مخلوط نہیں ہو.

وہ پانی جس سے وضو کیا جارہا ہے اس کی اجازت ہو یا پانی اپنی ملکیت ہو، اگر وہ کسی دوسرے فرد کی ملکیت ہے تو اس آدمی کا راضی ہونا ضروری ہے.

ایسا برتن کہ جس کے اندر وضو کا پانی ہے اس سے وضو کرنے کی بھی اجازت ہونا ضروری ہے.

وہ برتن جس میں وضو کا پانی ہے وہ سونے اور چاندی کا نہیں ہونا چاہیے.

وضو کرتے وقت اعضاء کا پاک ہونا ضروری ہے یعنی اعضاء پر خون اور یا دیگر نجاست نہیں ہونی چاہیے۔

وضو کرنے کے لئے وقت ہو اگر وضو کے لیے وقت نہیں ہے تو ضروری ہے کہ تیمم کرے.

وضو اللہ تعالی کی رضا کے لیے کیا جائے کسی کے دکھاوے اور ریاکاری کے لئے نہ کیا جائے.

وضو کو ترتیب سے کرنا چاہیے.

وضو کو پے در پے انجام دینا چاہیے اور وضو کرتے وقت فاصلہ نہیں آنا چاہیے اگر وضو کرتے وقت فاصلہ آجائے تو وہ باطل ہوگا۔

وضو کرتے وقت کسی دوسرے فرد کی مدد نہیں لینی چاہیے۔

جو آدمی وضو کر رہا ہے اس کے لئے پانی مضر نہیں ہونا چاہیے۔

اعضاء وضو پر کوئی مانع چیز نہیں ہو اگر کوئی مانع چیز ہے تو پہلے اسکو برطرف کرنا ضروری ہے.

منبع: توضيح ‏المسائل مراجع، شرايط وضو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 12:15 - 2023/07/10
    0 0
    جزاک اللہ