۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فلسفہ قیام امام حسین (ع) اپنے وجود کے اندر دینی احکامات کو عملی جامہ پہنانا ہے

حوزہ / محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اھلبیت سندھ و فروغ عزاداری مشن محرابپور سندھ کے زیر انتظام یوم عاشور 10 محرم الحرام کو نماز ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور میں قبلا مولانا امید علی مری کی زیر اقتداء میں ادا کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، محرابپور میں امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اھلبیت و فروغ عزاداری مشن محرابپور سندھ کے زیر انتظام یوم عاشور 10 محرم الحرام کو نماز ظہرین بمقام حسینی چوک محرابپور میں قبلا مولانا امید علی مری کی زیر اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس میں نمازی عزاداروں نے کثرت سے شرکت کی۔ نماز کا اختتام دعائے امام زمانہ سے کیا گیا۔ اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ روٹ پر جاری و ساری رہا۔

اپنے وجود کے اندر دینی احکامات کو عملی جامہ پہنانا ہے ہی فلسفہ قیام امام حسین (ع) ہے

مولانا امید علی مری نے اپنے خطاب کے دوران کہا: یہ جلوس ، مجالس ، نوحہ خوانی اور ماتم داری امام علیہ السلام کے مقصد کی یادہانی کرانے کے لئے ہے جس میں ہم لوگوں کو اکٹھا کر کے بتاتے ہیں کہ امام حسین علیہ السلام نے یزیدیت کے خلاف قیام کیوں کیا۔

انہوں نے کہا: ہمیں چاہیے کہ اپنے عزاداری کے پروگراموں کو اس انداز سے ترتیب دیں جس میں باقی دینی احکامات بالخصوص نماز و طہارت کو بھی بروئے کار لا سکیں۔ فلسفہ قیام امام حسین علیہ السلام بھی یہی ہے کہ ہم اپنے وجود کے اندر دینی احکامات کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔

اپنے وجود کے اندر دینی احکامات کو عملی جامہ پہنانا ہے ہی فلسفہ قیام امام حسین (ع) ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .