۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعة القائم ٹیکسلا میں شہادت امام سجاد (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ/ جامعة القائم ٹیکسلا میں شھادت امام سجاد علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعة القائم ٹیکسلا میں شھادت امام سجاد علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز آقای سید جنید حیدر نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔

مجلس عزا کی نظامت آقای سید اسد عباس کاظمی کے حوالے تھی۔ تلاوت قرآن پاک کے فوراً بعد امام سجاد علیہ السلام کے حضور شاعر آل یسین احسن رضا احسن نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس عزا کے مرکزی خطیب حجت الاسلام محمد حسین مبلغی نے امام سجاد علیہ السلام کی حیات طیبہ کے بارے میں تفصیلی خطاب کیا۔ مجلس عزا کے بعد نوحہ خوانی اور ماتمداری کی گئی۔ اختتامی دعا جامعة القائم کے پرنسپل آقای سید مہدی رضا شیرازی نے کروائی۔

جامعة القائم ٹیکسلا میں شہادت امام سجاد (ع) کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ شرکاء مجلس کے لئے لنگر کا معقول انتظام کیا گیا تھا۔ عزاداروں کی ایک کثیر تعداد نے مجلس عزا میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .