بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قُل لِّلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَىٰ جَهَنَّمَ ۚ وَبِئْسَ الْمِهَادُ ﴿آل عمران، 12﴾
ترجمہ: (اے رسول!) کافروں سے کہہ دو کہ عنقریب تم (اہل اسلام کے مقابلہ میں) مغلوب ہوگے اور جہنم کی طرف محشور ہوگے اور وہ کیا بری آرام گاہ ہے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ الہی سنتوں کا انکار کرنے والوں کو بالآخر شکست ہو گی.
2️⃣ ایمان کی کفر پر فتح و کامرانی اللہ تعالی کے وعدوں میں سے ہے.
3️⃣ کفار، دنیا میں مومنوں سے مغلوب اور بروز محشر اللہ تعالی کے قہر و غضب کا شکار ہوں گے.
4️⃣ دشمن کی حوصلہ شکنی کے لئے کافروں کی عنقریب شکست کا اعلان کرنا قرآن کریم کی روشوں میں سے ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران