۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|فکر اور معاشرے کی حرکت کا صحیح و سالم ہونا دلوں کے صحیح و سالم ہونے پر منحصر ہے۔آیات محکمات قرآن کی اصل و اساس ہیں۔ متشابہ آیات کی تفسیر اور انہیں سمجھنے کا سرچشمہ محکم آیات ہیں۔ قرآن مجید کی محکم آیات ایک دوسرے سے مربوط اور منسجم ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
هُوَ الَّذِي أَنزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ مِنْهُ آيَاتٌ مُّحْكَمَاتٌ هُنَّ أُمُّ الْكِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِهَاتٌ ۖ فَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ زَيْغٌ فَيَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ ۗ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلَّا اللَّـهُ ۗ وَالرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ كُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا ۗ وَمَا يَذَّكَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ ﴿آل عمران، 7﴾

ترجمہ: وہ وہی ہے جس نے آپ پر ایسی کتاب نازل کی جس میں کچھ آیتیں تو محکم ہیں۔ جو کتاب کی اصل و بنیاد ہیں اور کچھ متشابہ ہیں اب جن لوگوں کے دلوں میں کجی (ٹیڑھ) ہے۔ تو وہ فتنہ برپا کرنے اور من مانی تاویلیں کرنے کی خاطر متشابہ آیتوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ حالانکہ خدا اور ان لوگوں کے سوا جو علم میں مضبوط و پختہ کار ہیں اور کوئی ان کی تاویل (اصل معنی) کو نہیں جانتا۔ جو کہتے ہیں کہ ہم اس (کتاب) پر ایمان لائے ہیں یہ سب (آیتیں) ہمارے پروردگار کی طرف سے ہیں اور نصیحت کا اثر صرف عقل والے ہی لیتے ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ "الکتاب" قرآن مجید کے ناموں میں سے ایک نام ہے.
2️⃣ نزول قرآن کے زمانے میں قرآن لکھا جانا.
3️⃣ آیات محکمات قرآن کی اصل و اساس ہیں.
4️⃣ متشابہ آیات کی تفسیر اور انہیں سمجھنے کا سرچشمہ محکم آیات ہیں.
5️⃣ قرآن مجید کی محکم آیات ایک دوسرے سے مربوط اور منسجم ہیں.
6️⃣ منحرف لوگ فتنہ و فساد برپا کرنے کے لئے متشابہ آیات کے درپے رہتے ہیں.
7️⃣ فکر اور معاشرے کی حرکت کا صحیح و سالم ہونا دلوں کے صحیح و سالم ہونے پر منحصر ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .