بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ ۗ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ اللَّـهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ ۗ وَاللَّـهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ ﴿آل عمران، 4﴾
ترجمہ: اور اسی نے اس سے پہلے لوگوں کی ہدایت کے لئے تورات و انجیل نازل کی۔ اور (حق و باطل کا) فیصلہ کن کلام نازل کیا۔ بلاشبہ جو لوگ آیاتِ الٰہی کا انکار کرتے ہیں۔ ان کے لیے بڑا سخت عذاب ہے۔ خدا زبردست ہے (اور برائی کا) بدلہ لینے والا ہے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ لوگوں کے لئے الہیٰ ہدایت کا پروگرام ہر دور میں رہا ہے.
2️⃣ آسمانی کتابوں کے نزول کا اہم فلسفہ انسان کی ہدایت ہے.
3️⃣ قرآن مجید انسانوں کی ہدایت کے سلسلے میں حق و باطل کو جدا جدا کر دیتا ہے.
4️⃣ آیات الہیٰ کا انکار کرنا کافروں پر اللہ تعالیٰ کے سخت عذاب کا موجب ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران