۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
عطر قرآن

حوزہ|قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو حقائق اور واقعیات کے مطابق ہے۔ آسمانی کتابیں ایک جیسی اور آپس میں ہم آہنگ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ التَّوْرَاةَ وَالْإِنجِيلَ (آل عمران، 3﴾

ترجمہ: اسی نے آپ پر حق کے ساتھ وہ کتاب اتاری ہے جو اس سے پہلے موجود (آسمانی کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قرآن مجید رسول اکرم صلی اللہ وآلہ وسلم پر تدریجا نازل ہوا.
2️⃣ قرآن مجید ہمیشہ حق کے ساتھ اور باطل سے پاک و منزّہ ہے.
3️⃣ "الکتاب" قرآن مجید کے ناموں میں سے ایک نام.
4️⃣ نزول کے زمانے میں ہی قرآن، کاتبان وحی کے ذریعے لکھ لیا جاتا تھا.
5️⃣ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو حقائق اور واقعیات کے مطابق ہے.
6️⃣ آسمانی کتابیں ایک جیسی اور آپس میں ہم آہنگ ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .