۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|مال اور اولاد انسان کو ہرگز اللہ تعالیٰ سے بے نیاز نہیں کر سکتے۔ انسان ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّـهِ شَيْئًا ۖ وَأُولَـٰئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ ﴿آل عمران، 10﴾

ترجمہ: بے شک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا۔ اللہ کے یہاں ان کے مال اور اولاد ہرگز ان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے اور یہی لوگ جہنم کا ایندھن ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ کفار بے نیازی کو مال اور اولاد میں تلاش کرتے ہیں جبکہ اسے کبھی نہیں پا سکیں گے.
2️⃣ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی غیر پر بھروسہ کبھی بھی انسان کی حقیقی و معنوی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا.
3️⃣ مال اور اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف تمایل سے روکنے والے بت ہیں.
4️⃣ مال اور اولاد انسان کو ہرگز اللہ تعالیٰ سے بے نیاز نہیں کر سکتے.
5️⃣ انسان ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا محتاج ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .