بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ۖ فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ وَأُخْرَىٰ كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُم مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ ۚ وَاللَّـهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَن يَشَاءُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُولِي الْأَبْصَارِ ﴿ آل عمران 13﴾
ترجمہ: تمہارے لیے ان دو گروہوں (کے حالات) میں جن کی (میدانِ بدر میں) مڈبھیڑ ہوئی تھی (صداقت رسول (ص) کی) ایک بڑی نشانی (معجزہ) موجود ہے۔ ایک گروہ خدا کی راہ میں جنگ کر رہا تھا۔ اور دوسرا گروہ کافر تھا جن کو (مسلمان) اپنی آنکھوں سے دوگنا دیکھ رہے تھے اور اللہ اپنی مدد سے جس کی چاہتا ہے، تائید و تقویت کرتا ہے بے شک اس (واقعہ) میں بڑی عبرت و نصیحت ہے۔ نگاہ (عبرت رکھنے) والوں کے لیے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ بدر کے مجاہدین کی اللہ کی راہ میں جنگ اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے تعریف.
2️⃣ بدر کے مقام پر اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے مومنین اور کفار کا آمنا سامنا.
3️⃣ جنگ بدر میں مشرکین کو مسلمانوں کی فوج دوگنا نظر آئی.
4️⃣ دشمن کی فوج کی تعداد کا جان لینا جنگ کے انجام اور سپاہیوں کا حوصلہ بڑھانے میں انتہائی مؤثر کردار ادا کرتا ہے.
5️⃣ دکھاوے کی فوجی کاروائیاں کامیابی میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں.
6️⃣ حق کی باطل پر کامیابی میں غیبی امداد کا مؤثر کردار.
7️⃣ کافروں کی مادی برتری کے باوجود مسلمانوں کی جنگ بدر میں کامیابی.
8️⃣ جو لوگ جنگ بدر کے واقعہ سے عبرت حاصل نہ کریں وہ دانش و بصیرت سے عاری ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران