۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|گفتار میں صداقت و صبر، خداوند عالم کے سامنے خشوع و خضوع، انفاق اور سحر کے وقت استغفار کرنا پرہیزگاروں کی صفات میں سے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
الصَّابِرِينَ وَالصَّادِقِينَ وَالْقَانِتِينَ وَالْمُنفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ ﴿آل عمران، 17﴾

ترجمہ: یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں (قول و فعل میں) سچ بولنے والے، اطاعت کرنے والے، راہِ خدا میں خیرات کرنے والے اور سحر کے وقت طلب مغفرت کرنے والے ہیں.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ گفتار میں صداقت و صبر، خداوند عالم کے سامنے خشوع و خضوع، انفاق اور سحر کے وقت استغفار کرنا پرہیزگاروں کی صفات میں سے ہیں.
2️⃣ اسلام میں اخلاق اور اقتصادیات کا ارتباط.
3️⃣ تقویٰ کا لازمہ اچھے معاشرتی مزاج اور اچھے اخلاق کا حامل ہونا ہے.
4️⃣ سحر کا وقت اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور استغفار اور گناہوں کی مغفرت طلب کرنے کا بہترین وقت ہے.
5️⃣ دعا کی قبولیت بعض اوقات کو بعض دوسرے اوقات پر فضیلت حاصل ہے.
6️⃣ دائمی سحرخیزی پرہیزگاروں کا شیوہ رہی ہے.
7️⃣ سحر کے وقت ۷۰ دفعہ استغفار کرنا متقین کا وطیرہ ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .