۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ|نظام خلقت اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر گواہ ہے۔ خدا، فرشتے اور اہل علم توحید پر گواہ ہیں۔ تکوینی اور تشریعی نظام میں عدلِ الہیٰ کا فرشتے اور صاحبانِ دانش مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
شَهِدَ اللَّـهُ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَائِكَةُ وَأُولُو الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ۚ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿آل عمران، 18﴾

ترجمہ: خود اللہ، اس کے ملائکہ اور صاحبانِ علم گواہ ہیں کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عدل و انصاف کے ساتھ قائم و برقرار ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے جو زبردست، حکمت والا (دانا) ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ نظام خلقت اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر گواہ ہے.
2️⃣ خدا، فرشتے اور اہل علم توحید پر گواہ ہیں.
3️⃣ تکوینی اور تشریعی نظام میں عدلِ الہیٰ کا فرشتے اور صاحبانِ دانش مشاہدہ کر سکتے ہیں.
4️⃣ نظامِ خلقت پر قسط و عدل کی حکمرانی.
5️⃣ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے سمجھنے اور اس کے اقرار میں علم کی تاثیر.
6️⃣ خلقت کا عادلانہ نظام اللہ تعالیٰ کی وحدت، قدرت و اقتدار اور حکمت کی علامت ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .