۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|حسد اور اخلاقی نقائص علماء کی لڑائی کے اسباب میں سے ہیں۔فکری، معاشرتی اور دینی اختلافات کا پیدا ہونا الہیٰ ادیان کے عادلانہ قوانین سے تجاوز کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّـهِ الْإِسْلَامُ ۗ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّـهِ فَإِنَّ اللَّـهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ﴿آل عمران، 19﴾

ترجمہ: بے شک خدا کے نزدیک سچا دین صرف اسلام ہے اور اہل کتاب نے (دین حق میں) اختلاف نہیں کیا مگر اپنے پاس علم آجانے (اور اصل حقیقت معلوم ہو جانے) کے بعد۔ محض آپس کی شرارت و ضد اور ناحق کوشی کی بنا پر اور جو بھی آیاتِ الٰہیہ کا انکار کرے گا تو یقینا خدا بہت جلد حساب لینے والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور حکمت کا تقاضا یہ ہے کہ انسان صرف اسی کے سامنے سر جھکائے.
2️⃣ دین کی حقیقت و روح اپنے آپ کو خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہے.
3️⃣ دینی اختلافات کا سرچشمہ متجاوز اور حاسد علماء ہیں.
4️⃣ حسد اور اخلاقی نقائص علماء کی لڑائی کے اسباب میں سے ہیں.
5️⃣ فکری، معاشرتی اور دینی اختلافات کا پیدا ہونا الہیٰ ادیان کے عادلانہ قوانین سے تجاوز کا نتیجہ ہے.
6️⃣ اعتقاد اور قلبی یقین کے ساتھ سر جھکانا خداوند متعال کے نزدیک قابل قبول دین ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .