سوال:کیا والدین بچوں کو گانے سننے اور ڈاڑھی منڈوانے سے روک سکتے ہیں؟
جواب: ہاں روک سکتے ہیں بلکہ اگر نہی از منکر کے شرایط موجود ہوں تو روکنا واجب ہے۔
آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظلہ
-
احکام شرعی:
باپ کو سلام نہ کرنے والے بیٹے کے لیے کیا حکم ہے؟ اور اگر بیٹا سلام کرے اور باپ جواب نہ دے تو اس کا کیا وظیفہ ہے؟
حوزہ|ماں باپ پر احسان اور ان کا احترام واجب ہے حتی اگر وہ جواب نہ بھی دیں آپ پھر بھی انہیں سلام کریں۔
-
احکام شرعی:
کیا مستحبات کے انجام دینے کے لۓ، پروگراموں اور اسلامی محفلوں میں شرکت کرنے کے لیے والدین کی رضا مندی ضروری ہے؟
حوزہ|ایسے امور میں ان کا راضی ہونا شرط نہیں ہے مگر مستحبات کا انجام دینا اگر ان کی شفقت کی وجہ سے ان کی اذیت کا سبب بنے تو جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا کسی نا محرم کہ ساتھ لفٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس وقت کوئی تیسرا شخص موجود نہ ہو مگر انسان کو خود پر اطمئنان ہو کہ کسی حرام میں مبتلاء نہ ہوگا؟
حوزہ|اگر اسے اطمئنان ہو کہ کسی حرام میں جیسے نظرِ حرام یا لمس وغیرہ میں مبتلاء نہ ہوگا تو جائز ہے۔
-
احکام شرعی:
اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کرنے پر اصرار کرنا اگر والدین کی ناراضگی کا سبب ہو تو کیا انہیں ناراض کرکے ان کی مرضی کے بغیر شادی کرنا جائز ہوگا؟
حوزہ|ان کا ناراض ہونا اگر شفقت اور محبت کی وجہ سے ہے تو ان کی مخالفت جائز نہیں ہے۔
-
احکام شرعی:
نامحرم عورت کو دیکھنے کی کیا حدیں ہیں؟
حوزہ|مرد کے لئے کسی نامحرم عورت کے چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ اس کے جسم یا بالوں کو دیکھنا جائز نہیں ہے ، چاہے یہ دیکھنا لذت جنسی اور خوف فتنہ رکھتا ہو،…
-
احکام شرعی | کیا نامحرم مرد و عورت،جیسے بھابی وغیرہ کا اکیلے گاڑی میں دیور یا کسی اور نامحرم کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھنا جائز ہے؟
حوزہ|جب تک یہ اطمئنان حاصل نہ ہو کہ کسی قسم کے حرام میں مبتلا نہیں ہوں گے، جائز نہیں ہے
-
احکام شرعی:
والدین کے اختیارات ۲۳ سالہ شادی شدہ بیٹے کے لیے کیا ہیں؟
حوزہ|انہیں کوئی اختیار نہیں ہے مگر اولاد کو ان کا ادب و احترام کرنا چاہیے اور ان چیزوں میں ان کی اطاعت کرنی چاہیے جن میں وہ شفقت کی وجہ سے اجازت نہیں دیتے...
-
احکام شرعی | ایسے افراد کو فطرہ دینا جن کا نفقہ دینے والے پر واجب ہو
حوزہ/ اگر بچے فقیر (غریب) ہو ں تو ضروی ہے کہ والدین ان کے واجب اخراجات ادا کریں اور انہیں زندگی کے اخراجات کے لئے فطرے میں سے کچھ نہیں دیا جاسکتا لیکن…
-
احکام شرعی:
کیا والدین بالغ بچوں پر حجاب کے لیے زبردستی کر سکتے ہیں؟
حوزہ|انہیں حق ہے لیکن مار پیٹ نہیں سکتے۔
-
احکام شرعی:
اگر وضو کرنے کے بعد ہاتھوں پر پانی پہونچنے میں رکاوٹ ڈالنے والی کوئی چیز دکھے جس کے بارے میں شک ہو کہ وہ وضو کے وقت تھی یا نہیں تو کیا حکم ہے ؟
حوزہ|اگر وضو مکمل کرنے کے بعد دیکھے اور شک ہو کہ وضو کے وقت حائل تھی یا نہیں تو وضو کو صحیح شمار کرے گا
آپ کا تبصرہ