۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دهه پایانی ماه صفر

حوزہ / حرم امام رضا علیہ السلام کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ماہ صفر کے آخری دنوں میں مشہد مقدس میں 7 ملین زائرین کی آمد کی خبر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں رضا خوراکیان نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حضرت امام رضا (ع) کے ایام شہادت میں حرم امام رضا علیہ السلام میں زائرین کی تعداد کا ذکر کیا اور کہا: "ماہ صفر کے آخری دنوں میں تقریباً 7 ملین زائرین مشہد مقدس کی زیارت سے مشرف ہوئے اور 24 گھنٹوں کے اندر ایک ملین 6لاکھ 58 ہزار زائرین کی حرم میں رفت و آمد رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "حضرت علی بن موسیٰ الرضا (ع) کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر سے ماتمی انجمنوں نے جلوس عزا نکالے حرم امام رضا علیہ السلام میں نوحہ و خوانی کرتے ہوئے پرسہ پیش کیا۔

خوراکیان نے بتایا کہ "اس سال بھی پچھلے سالوں کی طرح، امام رضا (ع) کے یوم شہادت پر مشہد کی خواتین نے تاریخی پروگرام نک 'زنان نوغان' میں شرکت کی اور ہاتھوں میں پھول لئے ہوئے حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب روانہ ہوئیں۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ خواتین حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہونے کے بعد’’دارالمرحمہ‘‘ نامی ہال میں جمع ہوئیں اور وہاں عزاداری اور نوحہ خوانی کی۔"

اس سال مشہد مقدس کے امام رضاؑ روڈ پر 300 سے زیادہ موکب لگائے گئے تا کہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے، اسی طرح مختلف مقامات پر زائرین کی مفت رہائش اور قیام و طعام کا اہتمام بھی کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .