۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/ دیدار حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی دبیر کل مجلس علمای هند با آیت الله اعرافی

حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ آئندہ لایحۂ عمل کے لئے علماء اور انجمنوں کا جلسہ بھی منعقد ہوگا،یہ بل نہایت خطرناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سیدکلب جوادنقوی نے آج جمعہ کی نماز کے بعد وقف ترمیمی بل کے متعلق عوام کو ایک بارپھر بیدار کرنے کی کوشش کی اور انہیں اس بل کے نقصانات اور خطرات سے آگاہ کیا۔مولانانے کہاکہ جوائنٹ پارلمانی کمیٹی کو اپنی رائے بھیجنے کی آج آخری تاریخ ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ ایمیل کے ذریعہ اس بل کے خلاف اپنی آراء کمیٹی کو روانہ کریں ۔مولانانے کہ ہم کسی بھی حال میں اس بل کو قبول نہیں کریں گے ۔مولانانے اس سے پہلے بھی عوام سے اپیل کی تھی کہ جوائنٹ پارلمانی کمیٹی کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس بل کے خلاف اپنی آراء ایمیل کے ذریعہ روانہ کی جائیں ۔

مولانانے دوران تقریرکہاکہ تمام مسلمانوں کو مشترکہ طورپر اس بل کی مخالفت کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے موقف کے اظہارکے لئے مجلس علمائے ہند کی جانب سے جوائنٹ پارلمانی کمیٹی کوبذریعہ ایمیل خط ارسال کیاہے تاکہ وہ اس بل کے متعلق ہمارا موقف بھی سنیں اورمشترکہ اجلاس میں شیعہ علماکو بھی مدعوکیاجائے ۔مولانانے کہا کہ جو ظلم انگریزوں نے نہیں کیا وہ اس بل کے ذریعہ مسلمانوں کے ساتھ کیاجارہاہے ۔یہ بہت خطرناک بل ہے اس لئے ہر سطح پر اس کی مخالفت ہونی چاہیے ۔ابھی بیدار ہونے کا وقت ہے بعد میں پچھتاوے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مولانانے کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت کے وفادار نہیں بلکہ اپنی ملت کے وفادار ہیں ۔اگر ہم نے کسی سیاسی جماعت کی حمایت کی وہ بھی ملت کے مفاد کے لئے تھی اور اگر اب مخالفت کررہے ہیں تو یہ مخالفت بھی ملت کے مفاد میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بل پر غوروخوض اور آئندہ لایحۂ عمل طے کرنے کے لئے بہت جلد علماء اور انجمنوں کا جلسہ بھی منعقد کیاجائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .