۶ آذر ۱۴۰۳ |۲۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 26, 2024
ی

حوزہ/ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے کئی مہینوں سے جاری تفتیش کے بعد، غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کے جرم میں غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بیان میں کہا گیا ہے: اس بات پر معقول دلائل ہیں کہ گیلنٹ اور نیتن یاہو نے جان بوجھ کر غزہ کے عام شہریوں کو خوراک، پانی، ادویات اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ایندھن اور بجلی سمیت زندگی کے لیے ضروری اشیاء تک رسائی سے محروم رکھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مواد مجرموں پر لگائے گئے الزامات کا صرف ایک حصہ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .