حوزه نیوز ایجنسی اہواز کے مطابق، ایران کے شہر آبادان میں مدرسہ آیت اللہ دہدشتی کے طلباء کی عمامہ گذاری کی تقریب رہبر معظم کے نمائندہ عراق اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے طلباء کی اہم اور سنگین ذمہ داریوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ذات البَین (سورۂ انفال میں مذکور اصطلاح، جس کے معنی لوگوں کے درمیان صلح و صفائی قائم کرتے ہوئے ان کے مابین تعلقات کی اصلاح کرنا ہیں)، طلباء کی سماجی اور دینی ذمہ داریوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت سمیت مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے سماجی یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آیت اللہ حسینی نے موجودہ دور کے سماجی اور سیاسی مسائل کی پیچیدگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ان مسائل کے بارے میں لاتعلق نہیں رہا جا سکتا لہذا ہمیں معاشرہ کی اصلاح اور اس میں امن و سکون قائم کرنے کے لیے قدم اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا: طلباء اور علماء دین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی ممالک، خاص طور پر ایران اور اتحادی ممالک کے درمیان تعلقات کی اصلاح میں بھی فعالیت کریں۔
آپ کا تبصرہ