اتوار 26 جنوری 2025 - 07:00
موجودہ حساس دور میں اسلامی اتحاد و وحدت کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے

حوزه/ مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: اسلامی اتحاد کو اس حساس دور میں مزید مضبوط کیا جانا چاہیے اور سب کو اپنی خالص نیت اور مخلصانہ کوشش کے ساتھ انسانی اور دینی اہداف کی تکمیل کے لیے قدم بڑھانا چاہیے۔

حوزه نیوز ایجنسی اہواز کے مطابق، ایران کے شہر آبادان میں مدرسہ آیت اللہ دہدشتی کے طلباء کی عمامہ گذاری کی تقریب رہبر معظم کے نمائندہ عراق اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

موجودہ حساس دور میں اسلامی اتحاد و وحدت کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے

آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے طلباء کی اہم اور سنگین ذمہ داریوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ذات البَین (سورۂ انفال میں مذکور اصطلاح، جس کے معنی لوگوں کے درمیان صلح و صفائی قائم کرتے ہوئے ان کے مابین تعلقات کی اصلاح کرنا ہیں)، طلباء کی سماجی اور دینی ذمہ داریوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت سمیت مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے سماجی یکجہتی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

موجودہ حساس دور میں اسلامی اتحاد و وحدت کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے

آیت اللہ حسینی نے موجودہ دور کے سماجی اور سیاسی مسائل کی پیچیدگیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ان مسائل کے بارے میں لاتعلق نہیں رہا جا سکتا لہذا ہمیں معاشرہ کی اصلاح اور اس میں امن و سکون قائم کرنے کے لیے قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا: طلباء اور علماء دین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی ممالک، خاص طور پر ایران اور اتحادی ممالک کے درمیان تعلقات کی اصلاح میں بھی فعالیت کریں۔

موجودہ حساس دور میں اسلامی اتحاد و وحدت کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha