پیر 3 فروری 2025 - 06:00
مسجد صرف عبادت کی جگہ نہیں ہے / شدت پسند رویے منفی احساسات کو جنم دیتے ہیں

حوزہ/ مساجد معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ایک مرکز کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ بدقسمتی سے بعض لوگوں کے دین سے  وابستہ ہونے کے باوجود شدت پسند رویوں نے منفی احساسات کو جنم دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین عباس پسندیده نے حوزه و یونیورسٹی تحقیقاتی ادارہ قم میں "مسجد مشاورتی مرکز" کے عنوان سے منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کے دوران کہا: مسجد معاشرے اور علاقے میں تبدیلیوں کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا: مسجد صرف عبادت کی جگہ نہیں ہے اور اسے صرف مذہبی رسومات کی حد تک ہی محدود نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ اس میں معنوی مسائل کی بہتری، تعلیم اور خداوند متعال کے ساتھ ارتباط کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین پسندیده نے مزید کہا: اگر دینی تعلیمات کو زندگی کی حقیقی ضروریات کے تناظر میں پیش کیا جائے تو ان کی تاثیر بڑھ جائے گی۔

حوزہ اور یونیورسٹی کے استاد نے کہا: مسجد کو الہی زندگی کے مرکز کے طور پر متعارف کرایا جانا چاہیے، جہاں قرآنی تعلیمات اور احادیث کے ذریعے سوالات کے جوابات دینا ممکن ہو۔

حجت الاسلام والمسلمین پسندیده نے مسجد کے ماحول میں خاندان کے موضوع پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا: اس کے لیے انتہائی توجہ اور حالات پر مبنی نقطہ نظر بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha