پیر 17 مارچ 2025 - 08:00
حقیقی انفاق وہ ہے جو کسی مومن کی مشکل یا پریشانی کو دور کرے

حوزہ / امام جمعہ عنبرآباد نے کہا: ہر خرچ کرنا انفاق نہیں کہلاتا، بلکہ حقیقی انفاق وہی ہے جو کسی خلا کو پُر کرے، درست راستے میں خرچ ہو اور کسی مشکل کو دور کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ شب شہر عنبرآباد میں غیرعمدی جرائم میں قید افراد کی رہائی کے لیے جشن گلریزان کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب جیرفت و عنبرآباد کے عدالتی حکام، امام جمعہ، گورنر، نائب پولیس چیف، ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ اور دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں عنبرآباد کے محکمہ ثقافت و ارشاد اسلامی کے ہال میں منعقد ہوئی۔

انہوں نے اس تقریب میں ولادت باسعادت امام حسن مجتبی(ع) کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں انفاق اور محروموں کی دستگیری کا نمونہ قرار دیا اور کہا: متقی افراد ہر حال میں، خواہ خوشی ہو یا تنگی، انفاق اور سخاوت کرتے ہیں۔

امام جمعہ عنبرآباد نے کہا: ہر خرچ کرنا انفاق نہیں کہلاتا بلکہ حقیقی انفاق وہ ہے جو کسی خلا کو پُر کرے، صحیح راستے میں خرچ ہو اور کسی مومن کی مشکل یا پریشانی کو حل کرے۔

انہوں نے مزید کہا: اس مبارک مہینے میں یہ جشن گلریزان اس لیے منعقد ہوا تاکہ انفاق کو معنویت کی خوشبو ملے اور دینے والا، ضرورت مند کا ہاتھ تھامے۔ انفاق ہوشیار انسانوں کا کام ہے اور یہ خدا کے ساتھ تجارت کے مترادف ہے۔ ایسے اقدامات سے بے شمار دل خوش ہوتے ہیں اور دعاؤں کی برکت حاصل ہوتی ہے، لیکن اگر اس نعمت کی قدر نہ کی جائے تو یہ چھن بھی سکتی ہے۔

حجت الاسلام منصفی نے کہا: قرآن کریم تاکید کرتا ہے کہ انفاق اس دن کے لیے ہو جب نہ تجارت ہوگی اور نہ مال، بلکہ صرف نیک اعمال ہی انسان کے کام آئیں گے۔ لہٰذا یہ مواقع جلد گزر جاتے ہیں لہذا جب تک موقع موجود ہے، انسان کو چاہیے کہ اپنے مال کو رضائے الٰہی کے لیے انفاق کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha