پیر 17 مارچ 2025 - 17:17
ماہ مبارک رمضان میں سب سے بہترین عمل

حوزہ / ماہ مبارک رمضان میں سب سے بہترین عمل حرام کاموں اور گناہوں کو ترک کرنا ہے۔ اگر کوئی شخص صرف اسی عمل کا پابند رہے تو اس کی نیند بھی جنت کے قریب ہونے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ خوشوقت (رہ) نے ماہ مبارک رمضان کے پیغامات بیان کرتے ہوئے تقویٰ اور ترک گناہ کی اہمیت پر زور دیا اور فرمایا:

یہ عظیم مہینہ عبادت، توبہ اور تلاوتِ قرآن کا مہینہ ہے مگر اس میں سب سے بہترین عمل حرام اور گناہوں سے اجتناب ہے۔ یعنی یہ عمل اتنا اہم ہے کہ آپ کوشش کریں اس ریاضت کو برداشت کریں اور اس مہینے میں گناہ نہ کریں، کوئی اور کام بھی نہ کریں۔

البتہ یہ ایک مفروضہ ہے چونکہ انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کوئی اور کام نہ کرے مگر یہ بات سمجھانے کے لیے ہے کہ تقویٰ کی اہمیت کس قدر زیادہ ہے۔ اگر آپ نے تقویٰ کی رعایت کی اور صرف سوئے بھی رہے، تب بھی آپ کا ٹھکانہ جنت ہوگا۔ یہی تقویٰ کی اہمیت ہے۔

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی فرمایا: "اس مہینے میں سب سے افضل عمل گناہ اور حرام کاموں کو ترک کرنا ہے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha