اتوار 1 جون 2025 - 07:00
حجۃ الاسلام سید عقیل الغروی کا دورۂ جموں وکشمیر؛ تنظیم المکاتب کے مرکزی دفتر آمد

حوزہ/ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیبِ اہل بیتؑ حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے تنظیم المکاتب کشمیر کے مرکزی دفتر کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انہیں تنظیم کی علمی، دینی و تبلیغی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیبِ اہل بیتؑ حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے تنظیم المکاتب کشمیر کے مرکزی دفتر کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انہیں تنظیم کی علمی، دینی و تبلیغی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی نے تنظیم المکاتب کے بانی مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تاریخ ساز شخصیت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا عسکری (رح) نہ صرف ایک مصلح اور مبلغ تھے، بلکہ انہوں نے ایک پوری نسل کی دینی بنیادوں پر تربیت کی اور مکتبِ اہل بیتؑ کے فروغ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

اس موقع پر تنظیم المکاتب کشمیر کے نگراں سکریٹری الحاج حسین حامد نے مولانا الغروی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے قیمتی تاثرات کو اپنے لیے سرمایۂ افتخار قرار دیا۔

دفتر کے دورے کے دوران علمائے کرام اور اراکینِ تنظیم المکاتب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے مہمانِ گرامی سے علمی و دینی استفادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha