پیر 26 مئی 2025 - 11:08
تنظیم المکاتب کشمیر کے زیرِ اہتمام مکاتبِ نونہالاں کے دوسرے سمسٹر کا امتحان

حوزہ/تنظیم المکاتب کشمیر کے زیرِ اہتمام "مکاتب نونہالاں" کے دوسرے سمسٹر کا امتحان نہایت کامیابی اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔ امتحانات کشمیر اور کرگل کے نو مختلف مراکز پر منعقد ہوئے، جن میں سینکڑوں طلاب و طالبات نے شرکت کی۔

تنظیم المکاتب کشمیر کے زیرِ اہتمام مکاتبِ نونہالاں کے دوسرے سمسٹر کا امتحان

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم المکاتب کشمیر کے زیرِ اہتمام "مکاتب نونہالاں" کے دوسرے سمسٹر کا امتحان نہایت کامیابی اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد ہوا۔ امتحانات کشمیر اور کرگل کے نو مختلف مراکز پر منعقد ہوئے، جن میں سینکڑوں طلاب و طالبات نے شرکت کی۔

امتحان دو مراحل پر مشتمل تھا: قبل از ظہر تحریری امتحان لیا گیا، جب کہ بعد از ظہر زبانی امتحان کا انعقاد عمل میں آیا۔ دونوں اوقات میں طلبہ وطالبات نے دینی تعلیم، فہم، اور تیاری کا عمدہ مظاہرہ کیا۔

تنظیم المکاتب کشمیر کے زیرِ اہتمام مکاتبِ نونہالاں کے دوسرے سمسٹر کا امتحان

امتحانی مراکز درج ذیل مقامات پر قائم کیے گئے:

زون بڈگام: امام بارگاہ رضوی آباد ریشی پورہ

زون سرینگر: زونل دفتر تنظیم المکاتب سرینگر

زون بارہمولہ: امام بارگاہ ککرپورہ میرگنڈ

زون ماگام: کلاسک پبلک اسکول احمد پورہ

زون بانڈی پورہ: مڈل اسکول گنڈ نوگام

زون اوڑی: امامیہ پبلک اسکول نورخواہ

زون پلوامہ/اننت ناگ: امام بارگاہ صوفی پورہ پہلگام

زون بمنہ: صدر دفتر تنظیم المکاتب ہمدانیہ کالونی بمنہ

زون کرگل: امام بارگاہ گنڈ منگلپور

تنظیم المکاتب کشمیر کے ذمہ داران نے امتحانات کے کامیاب انعقاد پر تمام ممتحن حضرات اور ڈیوٹی انجام دینے والے عملے اور مسئولین حضرات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پوری سنجیدگی اور دیانت داری سے اپنی خدمات انجام دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha