اتوار 29 جون 2025 - 18:48
غزہ کی عوام چیخ چیخ کر مسلم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑ رہی ہے، حاجی حنیف طیب

حوزہ/ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غزہ میں بھوک سے بلکتے بچوں کی شہادتیں ہورہی ہے، غزہ کی عوام بے بسی کے آنسو بہا رہے ہیں، چیخ چیخ کر مسلم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑ رہے ہیں، اقوام متحدہ کی اپنی ہی رپورٹ کے مطابق 70 ہزار سے زائد بچے انتہائی سنگین غذائی قلت کا شکار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے غزہ فلسطین کی مسلسل بگڑتی ہوئی ناقابل برداشت صورت حال پر جامع مسجد سینٹرل فائر بریگیڈ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ حملے مسلسل جاری ہیں، آئے روز درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہورہے ہیں، اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار تک بتائی جارہی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں، اگر حقیقتاً دیکھا جائے تو شہداء اور زخمیوں کی تعداد اس کئی گناہ زیادہ ہے، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بمباری کی جارہی ہے، خوراک، ادویات، پانی کی رسائی کا حصول مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بھوک سے بلکتے بچوں کی شہادتیں ہورہی ہے، غزہ کی عوام بے بسی کے آنسو بہا رہے ہیں، چیخ چیخ کر مسلم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑ رہے ہیں، اقوام متحدہ کی اپنی ہی رپورٹ کے مطابق 70 ہزار سے زائد بچے انتہائی سنگین غذائی قلت کا شکار ہیں، علاج معالجہ کی کوئی سہولت میسر نہیں، گھر مٹی کے ڈھیر بن گئے، اتنی سنگین صورتحال کے باوجود مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ وہیں اقوام عالم کی بے حسی پر ایک سوالیہ نشان ہے، ان کی مجرمانہ خاموشی اس جرم میں بالواسطہ شراکت کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے مسلم حکمرانوں اور عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha