ہفتہ 5 جولائی 2025 - 23:48
حسینیۂ امام خمینی تہران میں شب عاشور کی مجلس رہبر انقلاب کی شرکت+تصاویر

حوزہ/ حسینیۂ امام خمینی میں سنیچر 5 جولائی 2025 کو شب عاشور کی مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے عزاداران سید الشہداء نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسینیۂ امام خمینی میں سنیچر 5 جولائی 2025 کو شب عاشور کی مجلس منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور مختلف عوامی طبقات سے تعلق رکھنے والے عزاداران سید الشہداء نے شرکت کی۔

مجلس عزا سے حجت الاسلام مسعود عالی نے خطاب کیا۔ انھوں نے ظلم کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کے لیے امام حسین علیہ السلام کے قیام کے درس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران کو، ولی امر مسلمین کی قیادت میں مزاحمت کے عالمی محاذ کا مرکز قرار دیا۔ انھوں نے باطل کے محاذ کے اصل محور کی حیثیت سے عالمی صیہونزم کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی قوم، عاشورا کی تعلیمات کی بنیاد پر کبھی بھی باطل محاذ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گي کیونکہ اس نے "ہیہات منا الذلۃ" کے نعرے کو اپنا سر مشق قرار دے رکھا ہے۔

جناب محمود کریمی نے مجلس عزا میں امام حسین علیہ السلام اور ان کے انصار و اقرباء کے مصائب بیان کرتے ہوئے مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • زیدی IN 06:18 - 2025/07/06
    خدا رہبر کو سلامت رکھے آمین